حافظ آباد میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق

حافظ آباد کے علاقے سکھیکی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔
حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے مزید بچوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے اور امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔
حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔