حازم بھنگوار کو بہترین اسسٹنٹ کمشنر ایوارڈ سے نوازا گیا

کراچی: شاندار عوامی خدمات اور پیشہ ورانہ کارکردگی کے اعتراف میں اسسٹنٹ کمشنر حازم بھنگوار کو “بہترین اسسٹنٹ کمشنر ایوارڈ” سے نوازا گیا۔ ایوارڈ کی تقریب میں کمشنر کراچی حسن نقوی نے انہیں یہ اعزاز پیش کیا۔
تقریب میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کراچی سمیت مختلف سول و پولیس افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر کراچی نے حازم بھنگوار کو ایک یادگاری شیلڈ بھی پیش کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔
کمشنر حسن نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ، “حازم بھنگوار نے عوام کی خدمت کے لیے دن رات محنت کی ہے۔ ان کا جذبہ، خلوص اور عزم قابل تعریف ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے دیگر اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی اسی لگن اور دیانتداری کے ساتھ عوامی فلاح کے کام جاری رکھنے چاہیے۔
کمشنر نے حازم بھنگوار کو نووارد سول سروس آف پاکستان (سی ایس پی) افسران کے لیے ایک رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی دیانتداری اور عوام دوست رویہ دیگرافسران کیلیےمعیارقائم کرتاہے۔
یہ ایوارڈ نہ صرف حازم بھنگوار کی پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف ہے بلکہ اس بات کی بھی علامت ہے کہ محنتی اور ایماندار افسران قوم کے لیے باعث فخر بنتے ہیں۔









