جی میل کا مفید فیچر جو ان باکس کو غیر ضروری ای میلز سے بچاتا ہے

0
68
جی میل کا مفید فیچر جو ان باکس کو غیر ضروری ای میلز سے بچاتا ہے

دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ای میل سروس جی میل کے صارفین ایک عام مسئلے کا شکار رہتے ہیں: مختلف ویب سائٹس کے نیوز لیٹرز کی بھرمار، جو ان باکس کو بے ترتیبی کا شکار بنا دیتی ہے۔ اکثر لوگ مختلف سائٹس پر جاتے ہوئے اپنا ای میل درج کر دیتے ہیں اور بعد میں ان ای میلز کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لیتا۔

خوش قسمتی سے جی میل میں ایک ایسا فیچر موجود ہے جو آپ کے ان باکس کو ان غیر ضروری ای میلز سے صاف رکھنے میں مدد کرتا ہے، مگر بہت سے صارفین اسے استعمال نہیں کرتے یا اس سے واقف ہی نہیں ہوتے۔

یہ فیچر کیا ہے؟

یہ فیچر “مینج سبسکرپشنز” کے نام سے جانا جاتا ہے، جس کے ذریعے آپ اپنے تمام سبسکرائب کیے گئے نیوز لیٹرز کو ایک ہی جگہ دیکھ کر آسانی سے ان سبسکرائب کر سکتے ہیں۔

اس فیچر سے پہلے جی میل میں ان سبسکرائب کا آپشن تو تھا، لیکن ہر نیوز لیٹر سے الگ الگ ان سبسکرائب کرنا پڑتا تھا، جو وقت طلب عمل تھا۔

اسے استعمال کیسے کریں؟

موبائل ایپ — آئی فون / اینڈرائیڈ

1. جی میل ایپ کھولیں۔

2. بائیں جانب موجود مینیو بار پر کلک کریں۔

3. نیچے اسکرول کرکے مینج سبسکرپشنز کا آپشن منتخب کریں۔

(نوٹ: یہ فیچر موبائل ایپ میں ابھی چند ممالک میں دستیاب ہے۔)

ویب براؤزر

1. جی میل ویب اوپن کریں۔

2. بائیں جانب مور کے آپشن پر کلک کریں۔

3. پھر مینج سبسکرپشنز میں جائیں۔

فیچر کیسے کام کرتا ہے؟

اس حصے میں پہنچتے ہی آپ کے سامنے تمام نیوز لیٹرز کی فہرست آ جائے گی جنہیں آپ سبسکرائب کر چکے ہیں۔

کسی بھی نام پر کلک کرکے آپ اس بھیجنے والے کی تمام ای میلز دیکھ سکتے ہیں۔

نام کے ساتھ موجود ان سبسکرائب بٹن پر کلک کرکے آپ آسانی سے سبسکرپشن ختم کر سکتے ہیں۔

جب آپ ان سبسکرائب کرتے ہیں تو جی میل اس بھیجنے والے کو آپ کی درخواست کے بارے میں ای میل بھیج دیتا ہے۔ اس دوران، جب تک بھیجنے والا آپ کی درخواست پر عمل نہیں کرتا، اس کی تمام ای میلز خودکار طور پر اسپام فولڈر میں منتقل ہوتی رہتی ہیں۔

Leave a reply