جی میل صارفین کیلئے اہم مشورہ: پاس ورڈ فوری طور پر تبدیل کریں

0
160
جی میل صارفین کیلئے اہم مشورہ: پاس ورڈ فوری طور پر تبدیل کریں

اگر آپ جی میل استعمال کرتے ہیں اور طویل عرصے سے اپنے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ تبدیل نہیں کیا، تو بہتر ہے کہ اب یہ کام کر لیں۔

حالیہ دنوں میں آن لائن سیکیورٹی کے خطرات میں اضافے کے باعث گوگل نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹس کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر پاس ورڈ تبدیل کریں۔

رپورٹس کے مطابق، حالیہ ہفتوں میں جی میل سسٹمز پر ہیکنگ کی کوششوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد گوگل نے جولائی کے آخر اور 8 اگست کو دنیا بھر میں کروڑوں صارفین کو نوٹیفکیشنز بھیجے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ ہیکرز کی جانب سے لاکھوں اکاؤنٹس کی لاگ ان تفصیلات تک رسائی کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایک سیکیورٹی ایڈوائزری میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ چوری یا ہیک ہونے والے پاس ورڈز کی تعداد تمام اکاؤنٹس کا تقریباً 37 فیصد ہے۔

ایک مخصوص ہیکر گروپ، جسے “شائنی ہنٹرز” کے نام سے جانا جاتا ہے، ڈیٹا لیک کرنے والے پلیٹ فارمز کے ذریعے صارفین کی معلومات بیچنے کی کوشش کر رہا ہے۔

گوگل کے مطابق، اس مسئلے سے بچاؤ کے لیے سب سے مؤثر قدم یہ ہے کہ پاس ورڈ کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے اور آئندہ بھی ہر چند ماہ بعد اس تبدیلی کو معمول بنایا جائے۔

Leave a reply