جیولری اسٹور پر حملہ، ڈاکو ایک ملین ڈالر کا زیور لے اڑے

0
137
جیولری اسٹور پر حملہ، ڈاکو ایک ملین ڈالر کا زیور لے اڑے

کیلیفورنیا، امریکہ – ریاست کیلیفورنیا میں ایک جیولری اسٹور پر بڑے پیمانے پر ڈکیتی کی واردات سامنے آئی ہے، جس میں تقریباً 25 افراد نے دن دہاڑے اسٹور کو نشانہ بنایا اور ایک ملین ڈالر مالیت کا قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے۔

واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان اسلحہ اور توڑ پھوڑ کے آلات کے ساتھ اسٹور میں داخل ہوئے، تیزی سے قیمتی زیورات سمیٹے اور گاڑیوں میں بیٹھ کر موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق کم از کم تین افراد مسلح تھے، جبکہ باقی نے شیشے اور شوکیس توڑنے کے لیے اوزار استعمال کیے۔ اب تک سات افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے، اور مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

یہ واردات 22 ستمبر کو پیش آئی، اور پولیس اس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔

Leave a reply