
ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت میں عمر سرفراز چیمہ کی میڈیا سے غیر رسمی کفتگو
انہوں نے کہا کہ میرے دونوں بازوں پانچ ماہ سے فریز ہوئے پڑے ہیں ،پانچ ماہ پہلے عدالت نے چیک اپ کا حکم دیا مجھے پندرہ دن پہلے ڈاکٹر دیا گیا، میرے بازو کا ایم ۔آئی ۔آئی کروانے کیلئے عدالت نے حکم دے رکھا ہے لیکن ہوم ڈپارٹمنٹ نے ابھی تک عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا، جیل کا ناقص کھانا کھا کر مجھے پتے کے بیماری لگ گئی ہے، آپریشن کا عدالت نے 6 ماہ پہلے حکم دیا تھا ،ابھی تک میرے پتے کا آپریشن نہیں ہوا، میرے سمیت پی۔ ٹی ۔ آئی کارکنان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔









