جیل میں قیدی پر تشدد کیسے ہوا,عدالت برہم,

0
201
جیل میں قیدی پر تشدد کیسے ہوا,عدالت برہم,

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس طارق سلیم شیخ نےکوٹ لکھپت جیل میں قیدی یونس پر تشدد کیخلاف درخواست پر جیل سپرنٹنڈنٹ ودیگر کیخلاف کیس ایف آئی اے کمیشن کو بھجوا دیا ،عدالت نے کارروائی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ،سپرنٹنڈنٹ جیل نے موقف اپنایا کہ قیدی کوڈیڑھ سال سے سپریم کورٹ نے بری کر دیا ہے ،اپیل سپریم کورٹ میں ہے

،سیالکوٹ جیل سے ان کو یہاں شفث کیا گیا ،اس قیدی نے خاتون ڈاکٹر سےبدسلوکی کی اور اب زیر علاج ہے ،عدالت نے جیل ڈاکٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی اس ٹارچر میں ملوث ہوااسے جیل بھیج دوں گا،جیل ڈاکر نے موقف اپنایاکہ سٹیل رنگ سے مخالف قیدی نے زخمی کیا ،عدالت نے کہا لوہے کا رنگ جیل میں کیسے گیا؟یہ ٹارچر ایکٹ کا پرفیکٹ کیس ہے، کل بھی ایک ٹارچر کیس ایف آئی اے کمیشن کو بھیجا تھا،کوٹ لکھپت جیل میں تشدد کا آج یہ دوسرا کیس سامنے آیا ہے ،کچھ بھی ہو تشدد کی اجازت تو نہیں دی جاسکتی ہے۔

Leave a reply