
ہاٹ لائن نیوز: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انقلابی اقدامات سے پیشی کیلیے جانے والے قیدیوں کی مشکلات کم ہو گئیں۔
ان قیدیوں کو لنچ باکس اور ٹھنڈے پانی کی بوتلیں فراہم کی جائیں گی جنہیں جیل سے عدالت میں پیشی کے لیے لے جایا جائیگا۔ قیدی اب بخشی خانےمیں قیام کے دوران دوپہر کا کھانا کھا سکتے ہیں۔
پنجاب کی 43 جیلوں میں روزانہ اوسطاً 7 ہزار قیدیوں کو عدالت میں پیشی کے دوران دوپہر کا کھانا اور ٹھنڈا پانی دیا جاتا ہے۔
پنجاب بھر کی جیلوں میں معیاری آٹے کی فراہمی کے لیے فلور ملز لگانے کی بھی منظوری دی گئی۔ جیلوں کو ٹریکٹر اور زرعی آلات فراہم کیے گئے ہیں۔
جیل کی زمین کو قابل کاشت بنایا جا رہا ہے۔ جیل میں ہی قیدیوں کیلیے گندم اور سبزیاں اگائی جا رہی ہیں۔ صوبائی حکومت قیدیوں اور جیل ملازمین کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔








