جڑواں شہروں کو 10 دن کیلئے پانی کی سپلائی معطل

ہاٹ لائن نیوز : خان پور ڈیم سے اسلام آباد اور راولپنڈی کوپانی کی فراہمی 10 دن کے لئے متاثر ہوگی ، کیونکہ اس سلسلے میں 10 سے 19 فروری تک ڈیم صاف کیا جائیگا۔ اس سلسلے میں ایک باضابطہ اطلاع جاری کی گئی ہے۔
پانی کی فراہمی اسلام آباد کے ان حصوں کومتاثر کریگی D-12 ، G-10 ، G-11 ، F-10 ،F-11 اور G-9 ، جبکہ راولپنڈی کے علاقے بھی دھوک ہاسو ، رٹا امرال ، پیرودھائی اور ملٹری کالونی میں بھی پانی کی قلت ہوگی۔
صفائی کیوجہ سے ، اسلام آباد کو روزانہ ساڑھے پانچ ملین گیلن فراہم کیے جائیں گے اور راولپنڈی کو 13 ملین گیلن کم پانی فراہم کیا جائیگا۔









