جڑواں شہروں میں سڑکوں کی بندش؛ عدالتی کارروائی متاثر

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا قافلہ زیرو پوائنٹ پر پہنچ گیاہے جب کہ حکومت کے ابتک جتنے بھی اقدامات کیے گئے ہیں وہ قافلے کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔ ادھر انتظامیہ نے جڑواں شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا ہے جس کیوجہ سے آج بھی عدالتی کارروائی متاثر رہی اور کئی اہم مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی۔
سرکاری اور نجی دفاتر میں ملازمین کی حاضری بدستور کم ہے جبکہ شہر بھر میں تجارتی و کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں۔ دوسری جانب سیکریٹری ہائی کورٹ بار نے ایک بیان میں عدالت سے استدعا کی کہ اگر وکلاء اور سائلین عدالت میں پیش نہ ہوسکے تو معزز عدلیہ ایڈورس حکم جاری نہ کرے۔









