
ہاٹ لائن نیوز : میانوالی کے جڑواں بھائیوں نے میٹرک میں یکساں نمبر حاصل کرکے ریکارڈ قائم کردیاہے۔
میانوالی کے علاقے ہرنولی میں جڑواں بھائیوں نے حیرت انگیز ریکارڈ قائم کردیا، ایک ہی دن پیدا ہونے والے جڑواں بچوں نے میٹرک کے امتحانات میں یکساں نمبر حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔
میٹرک میں اسد الرحمن نے 1081 اور سیف الرحمن نے بھی 1081 نمبر حاصل کئے۔ دونوں بھائیوں نے پانچویں اور آٹھویں کلاس میں بھی ایک جیسے نمبر حاصل کیے تھے۔









