
جو تھپڑ یا مکا جنگ کے بعد یاد آئے وہ اپنے منہ پہ مارنا چاہیے
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کی خدمت میں عرض ہے کہ جو مکا یا تھپڑ جنگ کے بعد یاد آئے، تو اُسے پھر اپنے ہی منہ پر مار لینا چاہیے، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سیز فائر کے بعد بالآخر نواز شریف منظرِ عام پر آ ہی گئے ہیں، سیز فائر ہونے کے بعد ان کے بیانات خود اُن پر ہی الٹ رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ دوران جنگ دونوں باپ بیٹی نے منہ پر پٹی باندھی ہوئی تھی اور سیز فائر کے بعد دونوں ایسے نمودار ہوئے ہیں جیسے انہوں نے انڈیا فتح کر لیا ہو، انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے حقیقی رہنما عمران خان نے قید میں ہو کر بھی مودی کو للکارا لیکن میاں نواز شریف نے آزاد ہو کر بھی مودی اور انڈیا کے خلاف کچھ نہیں بولا، پھر یہ کہتے ہیں کہ قوم عمران خان کے پیچھے کیوں کھڑی ہوتی ہے ؟









