جویریہ عباسی نے نکاح کی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں

0
233
جویریہ عباسی نے نکاح کی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں

ہاٹ لائن نیوز : اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی دوسری شادی کی تقریب کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

جویریہ عباسی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی شادی کی کچھ سولو تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں۔ اس موقع پر انہوں نے گلابی اور گولڈ کلر کا خوبصورت روایتی لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔ اس سے قبل انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ قوالی کی رات کی کچھ تصاویر بھی شیئر کیں، جس میں وہ ان کیساتھ شریک ہوئیں۔

شادی کی تصاویر میں جویریہ عباسی بہت خوبصورت اور خوش نظر آرہی ہیں۔ جویریہ عباسی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ ہمیں ہمیشہ خوشی پسند ہے۔

ویڈیو اور تصاویر پوسٹ ہونے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں نے جویریہ عباسی کو دوسری شادی پر مبارکباد دینا شروع کردی۔

Leave a reply