
ہاٹ لائن نیوز : پاکستانی اداکارہ جویریہ سعود نے اپنی شادی کی 19ویں سالگرہ پر اپنی شادی کی ویڈیو شیئر کی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جویریہ سعود نے اپنی شادی کی 19ویں سالگرہ پر اپنی شادی کی ایک ویڈیو شیئر کی اور اسے ایک یادگار لمحہ قرار دیا۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں قاضی کو 51 ہزار روپے کے مہرکے عوض جویریہ بنت جلیل کی سعود اشرف قاسمی کے ساتھ شادی پر رضامندی پوچھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب سعود بھی خوشگوار ماحول میں جویریہ کے ساتھ شادی پر رضامند نظر آئے۔







