جوانی پھر نہیں آنی 3 کی ہیروئن کون ؟

0
167
جوانی پھر نہیں آنی 3 کی ہیروئن کون ؟

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں 17ویں بین الاقوامی اردو کانفرنس میں ہمایوں سعید نے کئی موضوعات پر کھل کر بات کی۔

ہمایوں سعید سے سوال کیا گیا کہ انڈسٹری میں خواتین کیلیے عمر کی کوئی حد ہے جب کہ مردوں کے لیے ہیرو کا کردار ادا کرنیکے لیے عمر کی کوئی قید نہیں۔ اس پر انکی کیا رائے ہے؟

اسکے جواب میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ انڈسٹری میں مردوں یا خواتین کیلیے عمر کی حد پر یقین نہیں رکھتے۔ وہ مرکزی کردار کو عمر کیساتھ نہیں جوڑتے اور انکے مطابق مرد یا عورت کسی بھی عمر میں مرکزی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ میزبان نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ معروف اداکارہ ثانیہ سعید کیساتھ جوانی پھر نہیں آنی بنا سکتے ہیں۔

اس پر ہمایوں سعید نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ اچھا آئیڈیا ہے، ان کے علاوہ نادیہ جمیل کو بھی فلم کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

Leave a reply