جنید صفدر کی شادی، تقریبات جنوری میں ہوں گی

0
144
جنید صفدر کی شادی، تقریبات جنوری میں ہوں گی

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخیں طے پا گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنید صفدر کا رشتہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی کیساتھ طے پایا ہے۔

شادی کی تقریبات 16، 17 اور 18 جنوری2026ء کو منعقد ہونگی، جس میں مہندی اور ولیمہ سمیت دیگر اہم رسومات جاتی امراء میں رکھی جائینگی۔ شادی کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور مریم نواز نے اپنے بیٹے کے لیے معروف ڈیزائنر سے ملبوسات کی تیاری کے لیے آرڈر دیا ہے۔

شیخ روحیل اصغر نے تصدیق کی کہ شادی کی تاریخیں دونوں خاندانوں کی مشاورت سے طے کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران خاندانوں نے شادی سے متعلق تمام امور پر بات چیت کی اور تقریبات کو محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ صرف قریبی رشتہ دار شامل ہوں۔

شیخ روحیل اصغر کے مطابق مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور اور ان کی پوتی کے درمیان قریبی دوستی ہے، جس کی وجہ سے دونوں خاندان پہلے سے ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ جنید صفدر کی دوسری شادی ہے۔ ان کی پہلی شادی 2021 میں عائشہ سیف سے ہوئی تھی، جو اکتوبر 2023 میں ختم ہو گئی تھی۔

شیخ روحیل اصغر لاہور کے سینئر سیاسی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں اور طویل سیاسی کیریئر میں قومی و صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔

Leave a reply