جنگ بندی کے لیے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کی شرط

ہاٹ لائن نیوز : امریکی صدر نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے حماس کے سامنے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی شرط رکھی ہے، امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اگر حماس تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کرتا ہے تو غزہ میں کل سے ہی جنگ بندی شروع ہو جائے گی۔
امریکی صدر نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے رفح پر مزید حملے کیے تو اسرائیل کو ہتھیار فراہم نہیں کریں گے کیونکہ ہم معصوم شہریوں کا قتل عام نہیں کر سکتے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم معصوم بچوں اور شہریوں کے قتل عام کے لیے اسرائیل کو گولہ بارود، توپ خانے اور دیگر ہتھیار فراہم نہیں کریں گے۔









