جنگ بندی کے باوجود غزہ پر مسلسل حملے جاری

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی افواج کے حملے نہیں رکے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 69 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔
تباہ شدہ عمارتوں اور ملبے میں اب بھی لاشوں کی تلاش کا عمل جاری ہے، جبکہ درجنوں افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
فلسطینی حکام کو اسرائیل کی جانب سے 15 مزید قیدیوں کی میتیں حوالے کی گئی ہیں۔ دوسری جانب حماس نے ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش اسرائیلی حکام کے حوالے کی، جس کے بعد غزہ میں باقی رہ جانے والے یرغمالیوں کی لاشوں کی تعداد پانچ بتائی جا رہی ہے۔
ادھر لبنان میں بھی اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جن میں مزید تین افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔









