جنگ بندی قرارداد منظور نہ ہونا تاریخ یاد رکھے گی

جنگ بندی قرارداد منظور نہ ہونا تاریخ یاد رکھے گی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین میں مستقل جنگ بندی کی قرارداد ویٹو ہونے پر پاکستان نے افسوس اور تشویش کا اظہار کیا ہے، پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ اگر جنگ بندی نہ ہوئی تو یہ عالمی برادری کی “خطرناک ناکامی” ہو گی، غزہ کی صورتحال جہنم سے بھی بدتر ہے، اب تک 54 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور فلسطینیوں کو ان کی ہی سرزمین سے زبردستی بے دخل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، جنگ بندی قرارداد کا ویٹو ہونا عالمی انصاف، انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کے منہ پر طمانچہ ہے۔









