جنگوں اور معاشی تباہی سے متعلق بابا وانگا کی پیشگوئیاں

جنگوں اور معاشی تباہی سے متعلق بابا وانگا کی پیشگوئیاں
پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں بلغاریہ کی نابینا باباوانگا کی دہائیوں پہلے جنگوں اور دنیا میں تباہی سے متعلق کی گئی پیشگوئیاں ایک بار پھر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، باباوانگا کی نائن الیون اور کوویڈ-19 سے متعلق پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی تھیں، انہوں نے 2025 میں یورپ کی تباہی کا بھی دعویٰ کیا تھا اور انہوں نے کہا کہ یہ کوئی عام جنگ نہیں ہو گی بلکہ یورپ کی آبادی بہت حد تک کم ہو جائے گی۔
باباوانگا نے ایک تنازع سے خبردار کیا تھا کہ اس سے یورپ متاثر ہو گا، لیکن اس سے متاثر ہونے والے ممالک کے نام مبہم تھے، ان کی یہ پیش گوئی یورپ میں پائی جانے والی بے یقینی صورت حال کے باعث حقیقت میں تبدیل ہوتی نظر آ رہی ہے، انہوں نے کہا تھا کہ یہ انسانیت کی پستی کا آغاز ہو گا، انہوں نے 2025 میں اقتصادی بحران کی بھی پیش گوئی کی تھی، اور کہا تھا کہ پوری دنیا کا مالی نظام افراتفری کا شکار ہوگا اور دنیا بھر کے تمام ممالک اس کی زد میں آئیں گے۔









