جنوبی کوریاکےصدرمارشل لا لگانےکی کوشش پر گرفتار

0
138
جنوبی کوریاکےصدرمارشل لا لگانےکی کوشش پر گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یول کو مارشل لا لگانے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں بدھ کو صدارتی کمپاؤنڈ پر چھاپے کے دوران عمل میں آئیں، جہاں سیکڑوں اینٹی گرافٹ تفتیش کاروں اور پولیس نے ایک ہفتے سے جاری تعطل کو ختم کرنے کی کوشش کی۔

یون سیوک یول، جن کا پہلے مواخذہ کیا گیا تھا، جنوبی کوریا کی تاریخ میں گرفتار ہونیوالے پہلے موجودہ صدر بن گئے ہیں۔

تفتیش کاروں نے یون کی رہائش گاہ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے سیڑھیوں کا استعمال کیا، جب اسکے محافظوں نے مرکزی دروازے کو تالالگا دیا۔ صدارتی گارڈ کےقائم مقام چیف کم سنگ ہون، جنہوں نے گرفتاری کی پہلی کوشش کو ناکام بنایا تھا، کو بھی بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔

Leave a reply