جنوبی وزیرستان میں جزوی کرفیونافذکرنےکا فیصلہ

ہاٹ لائن نیوز : جزوی کرفیو جنوبی وزیرستان کے مختلف حصوں میں عائد کیا گیا ہے ، اس بیان کیمطابق کرفیو بینی زائی راغزائی سےجنڈولاتک صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک نافذ کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق ، جنوبی وزیرستان کے اپر اور لوئر کے مختلف راستوں پر جزوی کرفیو کا فیصلہ کیا گیا اور انتظامیہ نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بینی زائی راغزائی سےجنڈولاتک کرفیو نافذ کیا جائیگا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کیڈٹ کالج روڈ وانا زلی کیمپ سے بند ہوجائیگا ، کرفیو 17 مارچ 2025 کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک ، کوڑقلعہ ، منزئی ، کھڑگئی ، احمد وام اور جندولا کو بند کردیا جائیگا ، جس میں ان راستوں پر ہر طرح کی حرکت پرپابندی ہوگی۔
سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کیوجہ سے ، راستوں پر کرفیو کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔









