
جنوبی افریقن کپتان نے تاریخ رقم کر دی
جنوبی افریقی قائم مقام کپتان کیشو مہاراج نے 2 سو ٹیسٹ وکٹ حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی ہے، یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ پہلے اسپنر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ ریکارڈ زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے میچ کے دوسرے دن زمبابوے کے کپتان کی وکٹ لے کر بنایا، جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ چیمپئن شپ جتوانے والے کپتان کی عدم موجودگی میں کپتانی کرنے والے کیشو مہاراج جنوبی افریقہ کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں نوویں نمبر پر موجود ہیں۔









