
ہاٹ لائن نیوز : جنت مرزا پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹوکر ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے 10 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز سید نورکی فلم “تیرے باجرے دی راکھی” سے کیا جوفلاپ ترین رہی۔ وہ جاپان میں ماڈلنگ کیرئیرشروع کر رہی ہے اور وہاں کی ایک ایجنسی کیساتھ سائن اپ کرچکی ہے۔
جنت مرزا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے سنیما سے زیادہ ٹک ٹاک کا انتخاب کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل سینما نہیں جانا چاہتی کیونکہ وہ اپنے موبائل کو گھروں میں آرام سے استعمال کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔ جب کہ سنیما کے ٹکٹ مہنگے ہوتے ہیں جو ایک فرد پورے خاندان کے لیے خرید نہیں سکتا۔
تاہم، آج کے نوجوان گھر میں رہنا چاہتے ہیں اور ٹک ٹاک کے ذریعے سکرول کرنا چاہتے ہیں اور جب چاہیں مجھے دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس لیے وہ سنیما پر ٹک ٹاک کے انتخاب کو ترجیح دیتی ہیں۔









