
انسداد دہشت گردی عدالت ، جناح ہاؤس حملہ اور جلاو گھیراؤ کا مقدمہ ۔۔ عدالت نے حاجرہ نیازی سمیت 26 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 10 ستمبر تک توسیع کر دی ،، عدالت نے ضمیر احمد جھیڈو سمیت پانچ ملزمان کی عبوری ضمانت کنفرم جبکہ امجد سہیل نیازی ، عمر مقصود سمیت پانچ کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم جاری کر دیا
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے 36 ملزمان کی جناح ہاؤس حملہ کیس میں عبوری ضمانتوں پر سماعت کی ۔خواتین سمیت دیگر ملزمان حاضری کیلیے عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے 26 ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔عدالت نے ملزمان کو ہدایات کیں کہ اپنی بے گناہی کا کوئی ثبوت ہے تو پولیس کو پیش کر دیں ۔ملزم زرک خان٫ گل زمان ٫ عثمان نوید٫ میاں احمد رحمان ٫تیمور مجید ٫ شہباز امیر ،خواتین ملزمہ بینا زیشان٫مکیہ سعید٫راحیلہ کوثر٫شرمیلا روت٫سعیدہ ایوب٫
تنزیلہ عمران ٫سیدہ فاطمہ حیدر ٫رضوانہ غضنفر ٫فرحانہ فاروق٫رخسانہ نوید٫
انعم شوکت ٫توصیف خانم اور
حاجرہ نیازی سمیت دیگر نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے
عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پانچ ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے دیا ۔ عمر مقصود ، اظہر حسین ،عقیل ، جواد خالد ، امجد سہل خان کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ۔عدالت نے پانچ ملزمان کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی ۔عدالت نے ملزمان کو دو لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔ضمیر احمد جھیڈو ایڈووکیٹ اور محمد اکرم ایڈووکیٹ ، شنیلا روٹ ٫شامین شاہد اور نوشین شاہد کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم دیا گیا
ملزماں نے گرفتاری سے ڈر سے جناح ہاؤس حملہ کیس میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی تھی ۔ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے









