جناح ہاؤس آتشزدگی کیس میں انتہائی اہم پیش رفت

0
159
جناح ہاؤس آتشزدگی کیس میں انتہائی اہم پیش رفت

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے 39 کارکنوں کی عبوری ضمانتیں واپسی کی بنیاد پر خارج کر دیں۔

جے آئی ٹی نے اپنی تحقیقات میں 16 ملزمان کو بری کر دیا ہے۔ عدالتی سماعت کے دوران اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے معاملے کی تفصیلات پر غور کیا۔

جے آئی ٹی نے ملزمان کیخلاف اپنی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ ملزمان کے وکلا نے عدالت میں استدعا کی کہ ان کے موکل بے قصور ہیں اس بنیاد پر عبوری ضمانت منسوخ کی جائے۔

کارکنان عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔ دوسری جانب دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 29 نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے تاکہ وہ تفتیش میں شامل ہو سکیں۔

Leave a reply