جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول انتقال کرگئے

0
118
جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول انتقال کرگئے

کراچی: جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر امجد سراج نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق پروفیسر شاہد رسول کو دل کا دورہ پڑنے پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پروفیسر شاہد رسول ستمبر 2021 سے جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

Leave a reply