جماعت اسلامی کے رہنما کے بیٹے کی بازیابی کا کیس

0
161
جماعت اسلامی کے رہنما کے بیٹے کی بازیابی کا کیس

لاہور ہائیکورٹ میں جماعت اسلامی کے رہنما کے بیٹے کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت عدالت نے درخواست پر حکومت پنجاب اور ہوم سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے محمد عثمان کے ولد رفیح خان کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اسکا بیٹا کسی مقدمہ میں نامزد نہیں لیکن نامعلوم کی بنیاد پر گرفتاری کیا گیا ہے۔بیٹا قانون اور آئین کا ماننے والا ہے درخواست گزار نے استدعا کی کہ اسکے بیٹے کیخلاف درج مقدمات نامزد اور نامعلوم دونوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، اور اس کے بیٹے محمد عثمان کی نظر بندی کے احکامات کالعدم قرار دیے جائیں۔ عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایات لیکر پیش ہونے کی ہدایت کردی۔عدالت نے کاروائی کل تک ملتوی کردی۔

Leave a reply