
جماعت اسلامی کے امیر خطاب کے دوران چکرا کر گر گئے
بنگلادیش کے دارالحکومت میں انتخابی اصلاحات کے حوالے سے جماعت اسلامی کا جلسہ ہوا، دوران خطاب امیر جماعت اسلامی چکرا کر گر گئے، اسٹیج پر موجود کارکنوں اور رہنماؤں نے شفیق الرحمان کو اٹھایا، دوبارہ تقریر شروع کی تو وہ پھر گر گئے۔
طبیعت بحال ہونے پر خطاب مکمل کیا، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں حکومت کرنے کا موقع دیا گیا تو ہم خادم بنیں گے، حاکم نہیں، امیر جماعت اسلامی کو اسپتال منتقل کردیا گیا، شدید گرمی کے باوجود ہزاروں افراد جلسے میں شریک ہوئے۔









