
ہاٹ لائن نیوز : جماعت اسلامی نے 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے، دھرنا بجلی کے بلوں میں سلیب سسٹم کیخلاف ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت ہوش میں آئے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ظالمانہ بجٹ دیتے ہوئے کوئی شرم نہیں آتی۔








