
جماعت اسلامی نےکے الیکٹرک کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا
جماعت اسلامی کراچی نے آج شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف شہر بھر میں احتجاج کا اعلان کیاہے۔
ترجمان جماعت اسلامی کراچی منم ظفر خان کیمطابق ، یہ احتجاج شہر کی 10 سے زیادہ بڑی شاہراہوں پر ہوگا ، جہاں لوگ کےالیکٹرک کی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کرینگے۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی میں ایک دن میں 12 سے 18 گھنٹےلوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، جو نہ صرف گھریلو زندگی کو متاثر کررہی ہے بلکہ کاروبار ، تعلیم اور صحت کے نظام میں بھی خلل ڈال رہی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کا لائسنس فوری طور پر منسوخ کردیا جائے اور کراچی کو قومی گرڈ سے براہ راست بجلی فراہم کی جانی چاہئے تاکہ شہریوں کو راحت مل سکے۔









