جعلی ڈگری پر امریکا جانےوالی خاتون کوقید کی سزا سنادی گئی

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر امریکا جانیوالی پریانکا دیوی سمیت 4 ملزمان کیخلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ملزمان کومجموعی طور پر 6 سال قید کی سزا سنادی۔
عدالت نے ملزمہ پر 45 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ اسکے علاوہ عدالت نے شریک ملزمان کو 2،2 سال قید کی سزا سنائی اور دونوں پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائدکردیا۔
عدالت نے چاروں ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرتے ہوئے انکو جیل بھیجنےکا حکم دیدیا۔ عدالت کے آبزرویشن میں کہا گیا کہ “جعلی ڈگریاں اور تعلیمی اسناد معاشرے کے لیے خطرہ ہیں” اور یہ کہ “جعلی ڈگریاں ڈگری ہولڈرز اور تعلیمی اداروں کیلیے خطرہ ہیں۔”








