
جعلی ٹکٹ فروخت کرنے والے 2 افراد گرفتار
گلبرگ پولیس نے پی۔ایس۔ ایل کے جعلی میچ ٹکٹس فروخت کرنے والے 2 افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے، ایس۔ ایچ۔ او گلبرگ تیمور عباس کا کہنا ہے کہ ملزمان ایاز احمد اور عبدالتواب خود کو ٹی۔سی۔ ایس کے ملازمین ظاہر کر کے پی۔ ایس۔ ایل کے جعلی ٹکٹس فروخت کر رہے تھے، پولیس ذرائع کے مطابق ایس۔ پی اخلاق تارڑ کی نگرانی میں کارروائی کے دوران ملزمان کو قذافی اسٹیڈیم کے مختلف دروازوں سے گرفتار کیا ہے۔
پولیس رپورٹس کے مطابق ملزم عبدالتواب کو گیٹ نمبر ندرہ جبکہ ایاز احمد کو فیفا گیٹ سے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے، پولیس نے ملزمان سے بڑی تعداد میں جعلی ٹکٹس برآمد کیے ہیں، جنہیں عوام میں فروخت کیا جانا تھا، ایس۔ایچ۔ او گلبرگ کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان سے مزید تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔









