جعلی ٹریفک چالان میسجز کا انکشاف – شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

کراچی میں شہریوں کو جعلی ٹریفک چالان سے متعلق ایس ایم ایس موصول ہونے لگے ہیں، جنہیں ٹریفک پولیس نے مکمل طور پر جعلی اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ان پیغامات کا کسی بھی سرکاری ادارے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ شہریوں کو دھوکہ دینے کی کوشش ہے۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی شہری کو پرسنل نمبرز سے چالان یا ادائیگی سے متعلق کوئی پیغام نہیں بھیجتی۔
شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی غیر مصدقہ لنک یا نمبر کے ذریعے ادائیگی سے گریز کریں اور ایسے مشکوک پیغامات پر ہرگز یقین نہ کریں۔
اگر کسی شہری کو اس قسم کا کوئی پیغام موصول ہو، تو وہ فوری طور پر ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کرے۔









