جعلی ماں 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

0
134
جعلی ماں 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالج کی طالبہ سے زیادتی کی جھوٹی خبر پھیلانے والی ملزمہ سارہ خان کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ 22 اکتوبر کو پولیس نے ملزمہ سارہ خان کو کراچی سے گرفتار کرکے لاہور منتقل کیاتھا۔ اسی دن پولیس نے گلبرگ تھانے میں جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والی سارہ خان کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ خاتون نے سوشل میڈیا پر متاثرہ کی ماں ہونے کا دعویٰ کیاتھا۔

جج منظر علی گل نے استغاثہ کی درخواست پر سماعت کی۔ سارہ خان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ گلبرگ پولیس نے ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Leave a reply