جعلی لیک ویڈیوز نےپوری زندگی تباہ کرڈالی ؛ امشا رحمان

ہاٹ لائن نیوز : پچھلے سال نومبر میں ، امشا رحمان کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہوگئیں ، جس پر حال ہی میں امشا رحمان نے اپنا مؤقف بیان کیاہے۔
امشا رحمان کا کہنا ہے کہ انسے منسوب یہ نازیبا ویڈیوز جعلی ہیں جو انہیں بدنام کرنیکے لئے وائرل ہوئیں۔
ٹک ٹاکر نے شائقین کو اسکا سامنا کرنیوالی مشکلات سے آگاہ کیا ، اور ویڈیو اسکینڈل پر خاموشی توڑ دی۔
انہوں نے کہا ، “میں یہ ویڈیوز انٹرنیٹ پر دیکھیں جس نے میری ساری زندگی تباہ کردی ہے ، میں یونیورسٹی نہیں جاسکتی، مجھ سے لوگوں کا سامنا نہیں ہوسکتا، مجھے دھمکی دی گئی تھی کہ مجھے جان سے مار ڈالاجائےگا۔
انہوں نے کہا ، “میں اپنے اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ کرکے اس اسکینڈل کا جواب دے سکتی تھی ، لیکن میں نے انکے خلاف قانونی کارروائی کرنیکا فیصلہ کیا۔” ہمارا ایف آئی اے بہت باصلاحیت ہے ، انہوں نے مجرم کو گرفتار کرلیا ہے اور اب وہ انکی تحویل میں ہے۔ ”









