جعلی خبروں پر 5 سال قیدیا10لاکھ روپےجرمانہ

اسلام آباد: حکومت نے سائبر کرائم ترمیمی بل کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا، جسکے تحت جعلی خبریں پھیلانے والوں کو 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جائیگی۔
حکومت نے سائبر کرائم ترمیمی بل کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا ہے جسکے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی قائم کی جائیگی۔
ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی کو سوشل میڈیا سے مواد کو بلاک یا ہٹانے کا اختیار حاصل ہو گا اور اتھارٹی قانون نافذ کرنیوالے اداروں یا کسی بھی شخص کیخلاف موادہٹانے کے احکامات جاری کر سکتی ہے، جبکہ دیگر ایجنسیوں یا قانون نافذ کرنیوالے اداروں سمیت کسی بھی شخص کے خلاف خبر،ہراساں کرنے اور دہشت پھیلانے والے مواد کو ہٹا دیا جائیگا۔
اتھارٹی کو ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے والے مواد کو ہٹانے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔
ترمیمی بل کے تحت ڈرانے دھمکانے، جھوٹے الزامات اور فحش مواد سے متعلق مواد کو بھی ہٹا دیا جائیگا، جب کہ جان بوجھ کر غلط معلومات پھیلانے، خوف و ہراس پھیلانے والوں کو 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگی۔









