جعلی حج کمپنی چلانےوالا غیرملکی گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : مکہ مکرمہ پولیس نے جعلی حج کمپنی چلانے والے غیر ملکی کو گرفتار کر لیاہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ گرفتار شخص مصری تارک وطن ہے،مذکورہ شخص وزٹ ویزا پر سعودی عرب میں مقیم ہے۔
“گرفتارشخص سوشل میڈیا پراشتہاری مہم چلاکرلصگوں کودھوکہ دینیکی کوشش کررہا تھا۔”
“اس کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک حج کمپنی چلاتا ہے اور اس کے پاس مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات پر زائرین کے لیے رہائش ہے۔”
پولیس کے مطابق”تفتیش کے دوران، اس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ یہ دعویٰ صرف لوگوں کو دھوکہ دینے کے لیے کر رہا تھا۔”
پولیس نے حج کے خواہشمندوں کو ہدایت کی ہے کہ حج کرنے کا صحیح طریقہ وزارت حج کی ویب سائٹ کے ذریعے ہے جہاں رجسٹریشن کے بعد پیکج خریدا جا سکتا ہے۔









