جعلسازی کے انوکھے کیس نے سوشل میڈیا پر سنسنی مچا دی

0
160
جعلسازی کے انوکھے کیس نے سوشل میڈیا پر سنسنی مچا دی

ہاٹ لائن نیوز : مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن فراڈ کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، دھوکہ دہی کے ایک انوکھے کیس نے سوشل میڈیا پر سنسی مچا دی ہے۔

53 سالہ فرانسیسی خاتون این ایک دھوکے باز کیساتھ آن لائن رومانس میں پڑ کر تقریباً 10 لاکھ یورو (23 کروڑ پاکستانی روپے) سے محروم ہوگئیں۔ جعلساز نے ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ کا بہانہ کیا اور خاتون سے کئی مالی مطالبات کیے۔

اس اسکینڈل کا آغاز فروری 2023 میں ہوا، جب خاتون کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک پیغام موصول ہوا جس میں بریڈ پٹ کی ماں ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ دھوکے باز نے آہستہ آہستہ بریڈ پٹ کا بہانہ کر کے خاتون سے تعلقات استوار کیے اور یہ رشتہ رفتہ رفتہ دوستی سے محبت میں بدل گیا۔

این کو پہلے تو شبہ تھا، لیکن جب دھوکہ باز نے اسے اے آئی سے تیار کردہ بریڈ پٹ کی تصاویر اور ویڈیوز بھیجیں، تو این نے اس پر یقین کیا۔

بات چیت کے دوران دھوکے باز نے بریڈ پٹ کا روپ دھارتے ہوئے این کو تجویز پیش کی اور کہا کہ وہ اسے کچھ قیمتی تحائف بھیجنا چاہتا ہے لیکن انہیں وصول کرنے کے لیے کسٹم ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی۔ اسکے لیے جعلساز نے این سے 9000 یورو بھیجنے کو کہا جس پر این نے ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ اس کے بعد جعل ساز کے مالی مطالبات بڑھ گئے۔

جعلساز نے بعد ازاں خاتون سے یہ کہتے ہوئے رقم بھیجنے کو کہا کہ وہ گردے کے کینسر میں مبتلا ہے اور سابق اہلیہ اور اداکارہ انجلینا جولی کیساتھ جاری طلاق کے کیس کی وجہ سے عدالت نے اس کے اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا ہے۔ عورت نے اس پر یقین کیا اور اسکے مالی مطالبات کو پورا کیا۔

یہ معاملہ اسوقت سامنے آیا جب خاتون نے خبر دیکھی اور حقیقی بریڈ پٹ کو اپنی نئی گرل فرینڈ انیس ڈی ریمون کیساتھ دیکھا۔ خاتون نے فوری طور پر حکام سے رابطہ کیا اور تحقیقات شروع کر دیں۔

متاثرہ خاتون اس وقت شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہے اور ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

Leave a reply