جس کے شروع میں ” را ” لگے اسے تو ” فیل ” ہونا ہی تھا

0
138

جس کے شروع میں ” را ” لگے اسے تو ” فیل ” ہونا ہی تھا

رہنما پی۔پی۔پی قادر پٹیل نے انڈیا کے رافیل طیاروں پر دلچسپ اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے چلانے کے لیے دل اور گردے رکھنے والا پائلٹ بھی چاہیے ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ انڈیا کو رافیل پر بڑا ناز تھا لیکن جس کے شروع میں ’را‘ لگتا ہو اسے تو فیل ہونا ہی تھا، ہمارے پائلٹ کا کہنا ہے کہ رافیل تو بہت اچھا طیارہ ہے لیکن اسے چلانا آنا چاہیے، دنیا اب انڈیا کو ٹیکنالوجی دیتے ہوئے سو بار سوچے گی کہ یہ بے عزتی کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ دشمن پر رات کے اندھیرے میں حملہ نہ کرو، پھر ہم نے تیسرے دن صبح ایسے میزائل داغے کہ دشمن کی چیخیں نکل گئیں، نریندر مودی تن نے غلط قوم سے پنگا لے لیا ہے، پاکستان کو انڈیا کے خلاف اس صدی کی عظیم ترین فتح نصیب ہوئی ہے اور ہم نے دنیا کو پرامن ملک ہونے کا واضح پیغام دیا ہے۔

Leave a reply