
اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت میں جج بننے سے معذرت کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی نے صحت کے مسائل کے پیش نظر آئینی عدالت کا منصب نہ سنبھالنے کا فیصلہ کیا۔
وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے لیے جسٹس مسرت ہلالی کا نام زیر غور تھا، تاہم انہوں نے آئینی عدالت میں شمولیت سے گریز کا اظہار کیا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں ان کی صحت کے مسائل کی وجہ سے ان کا بینچ بھی عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ اور قومی اسمبلی نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی تھی، جس کے تحت وفاقی آئینی عدالت قائم کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر جسٹس امین الدین کو وفاقی آئینی عدالت کا پہلا چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔
دوسری جانب، 27 ویں آئینی ترمیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز، جسٹس منصور علی خان اور جسٹس اطہر من اللہ نے سپریم کورٹ کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا اور اپنے استعفے صدر پاکستان کو ارسال کیے









