جسٹس عالیہ نیلم کی تقرری کے خلاف سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا

ہاٹ لائن نیوز : سپریم کورٹ میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی تقرری کیس کے دوران آئینی بنچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس امین الدین اورجسٹس جمال مندوخیل نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بنچ نے لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔
جسٹس امین الدین نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کے رکن تھے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ جسٹس امین الدین اور میں جوڈیشل کمیشن کے رکن ہیں، کمیشن کے دو جج اس کیس کی سماعت نہیں کرسکتے، جوڈیشل کمیشن کو بھی کیس میں فریق بنایا گیا ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سنیارٹی بنیادی حق نہیں، ماضی میں بھی سنیارٹی کے بغیر چیف جسٹس کی تقرری کی مثالیں موجود ہیں۔









