
ہاٹ لائن نیوز : جسٹس (ر) مقبول باقر نے ذاتی مصروفیات کے باعث سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج بننے سےمعذرت کرلی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں 4 ایڈہاک ججز تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاہم فہرست میں شامل جسٹس (ر) مقبول باقر نے ایڈہاک جج بننے سے انکار کردیا، انہوں نے ذاتی وابستگیوں کے باعث معذرت کرلی۔
اس حوالے سے جسٹس (ر) مقبول باقر نے اپنے بیان میں کہا کہ ذاتی مصروفیات کے باعث ایڈہاک جج کا عہدہ قبول نہیں کرسکتا، ایڈہاک جج کی تقرری آئینی ہے، ایڈہاک جج پر تنقید بلاجواز ہے۔









