جرمنی میں ٹرین حادثہ، 3 مسافر ہلاک متعدد زخمی

جرمنی میں ٹرین حادثہ، 3 مسافر ہلاک متعدد زخمی
جرمنی میں مسافر ٹرین کے حادثہ میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں، یہ حادثہ جنوب مغربی علاقے میں پیش آیا، مسافر ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ہیں، یہ حادثہ اتوار کو فرانس کے ساتھ سرحدی علاقے میں پیش آیا، ٹرین میں تقریباً سو مسافر سوار تھے، ٹرین حادثے سے پہلے طوفان کی اطلاعات بھی ملی تھیں، پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ حادثہ بوگیاں پٹری سے اترنے کے سبب پیش آیا۔
حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ کئی مسافر شدید زخمی حالت میں ہیں، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بوگیاں الٹی پڑی ہوئی ہیں جبکہ کئی درخت بھی اکھڑے ہوئے ہیں، جبکہ فائر فائٹرز، ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسز زخمیوں کو نکالنے میں اور امداد فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں، جرمن چانسلر نے ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔









