
ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد کی مقامی عدالت نےجج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیاپرپروپیگنڈہ پھیلانےکے کیس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل خیبرپختونخواعمرصدیق کو جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں جج ہمایوں دلاور کی سوشل میڈیا مہم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ملزم عمر صدیق کے وکیل ملک اختر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے ایف آئی اے اہلکار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ ابھی تک پیش کیوں نہیں کیا جا رہا، جس پر ایف آئی اے اہلکار نے کہا کہ جسمانی ریمانڈ آج ختم ہو رہا ہے، ریمانڈ کے لیے پیش کریں گے اور ریکارڈ بھی پیش کریں گے۔
بعد ازاں دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔








