ججز کے گھروں میں بجلی بند، کے الیکٹرک نے عدالت سے معذرت کرلی

کراچی: بارش کے دوران ججز کے گھروں میں بجلی بند، کے الیکٹرک نے عدالت سے معذرت کرلی
کراچی میں حالیہ بارشوں کے دوران سندھ ہائیکورٹ کے ججز کے گھروں میں بجلی کی بندش پر کے الیکٹرک کے افسران عدالت میں پیش ہوئے اور معذرت کی۔
عدالتی نوٹس کے بعد کے الیکٹرک حکام نے سندھ ہائیکورٹ کو بتایا کہ آئندہ ایسے بریک ڈاؤن سے بچنے کے لیے ایک نئی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق، علاقوں میں تعینات افسران کے رابطہ نمبرز اور نام عدالت کو فراہم کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رابطہ ممکن ہو۔
مزید بتایا گیا کہ بعض افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں اور جن کی کوتاہی سامنے آئی ہے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔









