جب فنکار بنے مسیحا: حدیقہ کیانی کا انسانیت کیلئے پیغام

0
53

پاکستان میں جاری حالیہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں کئی علاقے شدید سیلاب کی لپیٹ میں آ گئے ہیں، خصوصاً پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کے ساتھ ساتھ عام شہری اور سماجی شخصیات بھی میدان میں نظر آ رہی ہیں۔

اسی سلسلے میں معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے سرگرم ہو گئی ہیں۔ وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ پنجاب کے ضلع قصور کے متاثرہ علاقوں میں پہنچیں جہاں انہوں نے مقامی لوگوں کو امدادی سامان فراہم کیا۔

حدیقہ کیانی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے عوام سے متاثرہ افراد اور جانوروں کی مدد کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب نے کئی گھروں، سامان اور جانوروں کو نقصان پہنچایا ہے، اور متاثرین کو خوراک سمیت دیگر ضروری اشیاء کی اشد ضرورت ہے۔

ان کا یہ اقدام سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے اور کئی لوگ ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خود بھی امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔

Leave a reply