جاپان میں 6.1 شدت کا خوفناک زلزلہ

جاپان میں 6.1 شدت کا خوفناک زلزلہ
جاپان کے کئی شہروں میں 6.1 شدت کا خوفناک زلزلہ محسوس ہوا ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں شام کے وقت زلزلہ آیا ہے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے، جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز کوشیرو کا جنوب تھا، جب کہ اس کی گہرائی بیس کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکے کئی علاقوں میں محسوس کیے گیے، زلزلے کو زیادہ سے زیادہ سکیل سات میں سے چار کا قرار دیا گیا ہے، جاپان براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے بتایا کہ زلزلے سے کئی علاقوں میں شدید جھٹکے محسوس ہوئے ، مگر ابھی تک کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔









