جاپانی کمپنی کا امونیا سے چلنے والا نیا جنریٹر متعارف

0
273
جاپانی کمپنی کا امونیا سے چلنے والا نیا جنریٹر متعارف

ہاٹ لائن نیوز : جاپان کی توانائی پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی (جے ای آر اے) نے ایک جنریٹر متعارف کروایا ہے،یہ جنریٹر جاپان میں کوئلے سے چلنے والے ایک بجلی گھر میں آزمائشی طور پر امونیا سے چلا کر دیکھا جائے گا۔

کمپنی کا ہدف پلانٹ کے ایندھن کے 20 فیصد کو امونیا سے تبدیل کرنا ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج نہیں کر سکتا۔

اس آزمائش میں کمپنی کے 10 لاکھ کلو واٹ پاور جنریٹر کی ساخت میں تبدیلی کرنا شامل ہے۔ جے ای آر اے نئے طریقہ کار کو 2027 یا 2028 تک عملی استعمال میں لانا چاہتی ہے۔

Leave a reply