جان سینا کا آخری میچ اگلے ہفتے، حریف کا اعلان بھی ہوگیا

0
134
جان سینا کا آخری میچ اگلے ہفتے، حریف کا اعلان بھی ہوگیا

ڈبلیو ڈبلیو ای کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر اور اداکار جان سینا 13 دسمبر کو ہونے والے ایونٹ Saturday Night’s Main Event میں اپنا الوداعی میچ لڑیں گے۔ ان کے آخری حریف کے طور پر آسٹریا کے معروف ریسلر گنٹھر کا انتخاب کیا گیا ہے، جنہیں ”دی رنگ جنرل“ کہا جاتا ہے اور جن کا سینا سے آج تک کوئی ون آن ون مقابلہ نہیں ہوا۔

گنٹھر اس سے قبل جولائی 2025 میں لیجنڈ ریسلر بل گولڈ برگ کو بھی ان کے فئیر ویل میچ میں شکست دے چکے ہیں۔ اب شائقین کی نظریں اس بات پر ہیں کہ کیا وہ جان سینا کے کیریئر کا اختتام بھی شکست سے کریں گے یا سینا آخری بار فتح حاصل کریں گے۔

جان سینا نے رواں سال ریسل مینیا 41 میں 17 ویں مرتبہ چیمپئن بن کر نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ مئی 2025 میں انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ جسمانی صلاحیتوں میں کمی کے باعث وہ ریسلنگ سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں۔

Leave a reply